Friday, 29 November 2024


میٹرک اورانٹرکی سطح پرصرف اختیاری مضامین کےامتحانات لینےپرغور

اسلام آباد: وفاقی و صوبائی حکومتوں نے میٹرک اورانٹرکی سطح پرایک بارپھرصرف اختیاری مضامین elective subjects کے امتحانات لینے پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کےمطابق کے پی کے، پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے تعلیمی بورڈز کو اس تجویز پر راضی کرلیا گیا ہے۔

جاری شدہ ایجنڈے میں میٹرک کی سطح پر سائنس گروپ کے صرف فزکس، کیمسٹری اور انٹر کی سطح پر پری میڈیکل میں فزکس، کیمسٹری بیالوجی اور پری انجینیئرنگ میں فزکس، کیمسٹری اور ریاضی جبکہ میٹرک اور انٹر میں ہیومینیٹیز گروپ کے بھی اختیاری مضامین کے پرچے لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع سےیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ منگل کو ہونے والے اجلاس میں پورے ملک میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات جون کے بجائے جولائی سے شروع کرنے پر بھی غور ہوگا کیونکہ بعض شہروں کے طلبہ نے امتحانات کچھ مزید تاخیر سے کرنے کے سلسلے میں بھی گزارشات کی ہیں۔

Share this article

Leave a comment