Friday, 29 November 2024


نظرثانی شدہ دسویں وبارہویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ کوحتمی شکل دی جارہی ہے

اسلام آباد: بین الصوبائی وزرائےتعلیم کےاجلاس میں ہونے والےفیصلے کےبعد فیڈرل بورڈ نے امتحانات ملتوی کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ کے تحت ایس ایس سی ٹو اور ایچ ایس ایس سی ٹو کے سالانہ امتحانات 23 جون سےشیڈول تھےجسے گزشتہ روز وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرِ صدارت ہونےوالے بین الصوبائی وزرائےتعلیم کے اعلان کے بعد ملتوی کردیا گیاہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ فیصلے کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 10 جولائی کےبعد منعقد ہونگے جبکہ امتحانات صرف اختیاری مضامین کے ہونگےکوئی عملی امتحانات نہیں لیا جائے گاامتحانات کی نظرثانی شدہ ڈیٹ شیٹ کو جلد حتمی شکل دی جارہی ہے اور بہت جلد اسے اپ لوڈ کردیا جائے گا۔

واضح رہے رواں سال نویں اور دسویں جماعت کا انگلش ، اسلامیات ، مطالعہ پاکستان اور اردو کا امتحان نہیں ہو گا ۔ باقی جو چار مضامین ہیں ان کے امتحان ہوں گے جبکہ گیارہویں اور بارہویں کے لازمی مضامین مطالعہ پاکستان ، انگلش، اردو اور اسلامیات کے امتحانات نہیں ہوں گے۔

 

Share this article

Leave a comment