Thursday, 28 November 2024


ہائرایجوکیشن کمیشن ہمارےساتھ مذاق کررہاہے،آپٹا

لاہور: پی ایچ ڈی اساتذہ کی ملک گیر تنظیم آل پاکستان ٹینورٹریک ایسوسی ایشن (آپٹا) نے ملک بھرکی جامعات بند کرنے کی عندیہ دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایچ ڈی اساتذہ کی ملک گیر تنظیم آل پاکستان ورٹریک ایسوسی ایشن (آپٹا) نےاساتذہ کی تنخواہوں میں اضافےکامطالبہ کرتے ہوئےملک گیر احتجاج کااعلان کیا ہے

آل پاکستان ٹینورٹریک ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر خرم کا کہناہےکہ 2015 سےپی ایچ ڈی اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا31اگست تک اگر اضافہ نہ کیا گیا تو ملک بھرکی جامعات بند کرکے ہائرایجوکیشن کے سامنے احتجاج کریں گے۔

آپٹاکے جنرل سیکرٹریڈاکٹر سجاد سمرانے کہا ہے کہ خوفناک مہنگائی کے اس بدترین دور میں سخت پریشان ہیں ایسی صورتحال میں ملک بھرکے اساتذہ جو بی پی ایس پر ہیں انکی تنخواہیں چھ سالوں میں80 فیصد اضافہ ہوا لیکن ٹی ٹی ایس (ٹینورٹریک سسٹم)پرکام کرنے والے اساتذہ کو ایک روپے کااضافہ نہیں ملا۔ ان کےلئے کوئی پنشن ہے نہ ملازمت مستقبل ہے دوسرے سرکاری ملازموں کی طرح سروس ڈیتھ کے فوائد بھی حاصل نہیں۔ہائرایجوکیشن کمیشن ہمارے ساتھ مذاق کررہاہے اورباقی محکموں کےملازمین کی تنخواہیں بڑھادی گئی ہے

انہوں نے وزیر تعلیم، وزیراعظم، ایچ ای سی کے چیئرمین اورسرپرست ڈاکٹر عطاء الرحمٰن سےمطالبہ کیا کہ ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے ورنہ ملک گیر احتجاج ہوگا۔

Share this article

Leave a comment