Thursday, 28 November 2024


سالانہ امتحانات برائے 2021ءکےملتوی شدہ پرچےکادوسراروز

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کےسالانہ امتحانات برائے 2021ء کےملتوی شدہ پرچوں کاآغاز ہوگیا۔

پرچے کے دوسرےروز 11اگست صبح کی شفٹ میں سائنس پری میڈیکل گروپ کا زولوجی پارٹ ٹو، سائنس جنرل کا کمپیوٹر سائنس پارٹ ٹو جبکہ ہوم اکنامکس گروپ کا کیمسٹری پارٹ ٹو کاپرچہ لیا گیا

پرچوں کے دوران سندھ کے صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات محمد اسماعیل راہو، سیکریٹری بورڈز و جامعات ڈاکٹرمنصور عباس رضوی کے ہمراہ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ، کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نےمختلف امتحانی مراکز پر طلباء و طالبات کو دی گئی سہولیات کے ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئےاطمینان کااظہار کیا۔

اس موقع پرسندھ کے صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات محمد اسماعیل راہونے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ طلباو طالبات کو پرسکون ماحول مہیا کریں جس میں وہ صحیح طریقے سے اپنے امتحانات دے سکیں۔ امتحانات کو پرُامن اور شفاف طریقے سے جاری رکھنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔

چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹرسعید الدین نے اس موقع پر بتایا کہ کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پرامن ماحول میں شفاف انداز سے جاری ہیں ، شہر میں کسی امتحانی مرکز سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ہے، امتحانی مراکز پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں، امتحانی عملے اور طلبہ کو ماسک کے بغیر امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہے جبکہ کمرء امتحان میں بھی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جارہا ہے۔

Share this article

Leave a comment