Thursday, 28 November 2024


حکومت اشتہارات واپس لے

ایمز ٹی وی (تعلیم) این ای ڈی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (نیٹا) نے سندھ کی جامعات کی خودمختاری کے معاملے پر ف پواسا فاونڈیشن کے موقف کی مکمل تائید کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت ناظم امتحانات اور رجسٹرار کی تقرری کیلئے دیئے گئے اشتہارات سے دستبردار ہوجائے اور اس سلسلے میں سندھ کی جامعات کی نمائندہ تنظیم ف پواسا سے بات کرے ۔

نیٹا کے صدر ڈاکٹر عثمان علی شاہ اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عمران اسلم کے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ایک اجلاس این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں سندھ کی سرکاری جامعات میں اساتذہ کی تقرری کے اشتہارات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ عمل سندھ کی سرکاری جامعات کی خودمختاری خلاف اور اعلیٰ تعلیمی تنزلی کے مترادف ہے ۔

جاری اشتہارات ف پواسا کے ساتھ کیئے گئے ماضی میں کئے گئے وعدوں اور یونیورسٹی ایکٹ پر نظر ثانی کے کے حوالے سے ف پواسا کی تجاویز کے برعکس ہے حکومت سندھ کو ان اشتہارات کو واپس لیکر ف پواسا کی تجاویز پر بات چیت کرے

Share this article

Leave a comment