Thursday, 28 November 2024


بلدیہ اعظمیٰ کے اسکولز میں صفائی کا آغاز

ایمز ٹی وی (تعلیم) ایڈمنسٹریٹر شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر بلدیہ اعظمیٰ کے زیر اہتمام اسکولوں میں صفائی کی صورتحال اور دیگر تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ۔ گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی محکمہ تعلیم کے افسران کے ہمراہ ایم سی اسکولوں کا دورہ کر کے وہاں صفائی کی صورتحال اور وہاں دیگر سہولیات کا معائنہ کرینگے اس سلسلے میں سنیئر ڈائریکٹر تعلیم کی طرف سے تمام اسکولز کے پرنسپلز کو ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔ ایڈمنسٹریڑ کی جانب سے کہا گیا کہ اپنے اسکولز کے حدود میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں اور خاص طور پر کلاس رومز ، لیبارٹری، لائبریری اور واش رومز کی صفائی پر خاص دیہان دیا جائے ۔

اسکول پرنسپلز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اسکولز میں سازوسامان کے فقداں کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کریں تاکہ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے جلد از جلد اقدامات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ موسم گرما کے بعد ۳ اگست سے دوبارہ تعلیم اداروں میں تدریس کا عمل جاری ہوگا اس حوالے بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ انکی کوشش ہے کہ دوبارہ تدریسی عمل شروع ہونے پر بچوں اور اساتذہ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑ ے۔

Share this article

Leave a comment