Thursday, 28 November 2024


جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اورجناح ہسپتال کےدرمیان راہداری کاافتتاح

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے بیچ میں ایک نئی راہداری کا افتتاح ہوا

رایداری سے طلباء اور اساتذہ کی آمد ورفت میں سہولت کا باعث ہوگا۔

راہداری کاافتتاح قائم مقام وائس چانسلر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح پروفیسر شاہد رسول نے کیا۔انہوں نے بتایا کہ راہداری یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کو پورا کرتے ہوئے تمام سیکیورٹی تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔انہوں نے یہ راہداری یونیورسٹی کے سابق طلباء کے نام منسوب کی۔

اس موقع پر ڈین میڈیسن پروفیسر مسرور احمد، سندھ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر غلام سرور قریشی، چئیر پرسن ایپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ، پرنسپل زبیر عباسی اور کنٹرولر امتحانات انیتا شاہ بھی موجود تھے۔

تقریب کا اہتمام سابق طلباء کی جانب سے رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان اور ڈائریکٹر ملحقہ کالجز ڈاکٹر راحت ناز نے کیا۔سابق طلباء کی نمائندگی پروفیسر سمیر قریشی، پروفیسر مکرم علی اور ڈاکٹر شہاب الدین نے کی۔

Share this article

Leave a comment