Thursday, 28 November 2024


جےایس ایم یومیں پاکستان ایئرفورس کاآگاہی سیشن،ونگ کمانڈرکی بریفنگ

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پاکستان ایئرفورس کی جانب سے ایئرفورس میں میڈیکل کے طلباو طالبات کی شمولیت کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

،ونگ کمانڈراحمد فراز کاکہناہےکہ فارغ التحصیل طلباءجی ڈی ایم اوزا ور اسپیشلسٹ کی پوزیشنز کیلئے درخواستیںدیکر بہتر مستقبل کا حصہ بنیں،ادھر جےایس ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے کہاہےکہ میڈیکل کے طلبا وطالبات ایئرفورس سمیت مسلح افواج میں شمولیت اختیار کرکے ملک و قوم کی خدمت کریں۔

گزشتہ روزجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پاکستان ایئرفورس کی جانب سےمنعقدہ آگاہی سیشن سےپاکستان ایئرفورس کے ونگ کمانڈر احمد فراد نے شرکاء کو بتایا کہ اس وقت ایئر فور س کی میڈیکل برانچ میں جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرز (جی ڈی ایم اوز)ا ور اسپیشلسٹ کی بھرتی کا عمل جاری ہے، جی ڈی ایم اوز کیلئے فی الوقت صرف مرد حضرات جبکہ اسپیشلسٹ کیلئے مردو خواتین دونوں ہی درخواستیں دے سکتے ہیں، جی ڈی ایم اوزکیلئے عمر کی حد 28 سال جبکہ اسپیشلسٹ کیلئے 48 سال مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نےکہاکہ وہ طلباو طالبات جنہوں نے اپنا ایم بی بی ایس اور ہائوس جاب مکمل کرلی ہےوہ جی ڈی ایم اوز کی پوزیشنز کیلئے ضروردرخواستیں دیںا ور بہتر مستقبل کا حصہ بنیں،انہوں نے سیشن کےشرکاء کو ایئرفورس میںشمولیت کے بعد ملنےوالی سہولتوں پر بھی بریفنگ دی جبکہ سیشن کےآغاز میں ایئرفورس کی جانب سے امن و امان کےقیام کیلئے کی جانیوالی کوششوں اور حاصل کامیابیوں کے حوالےسے مختصر وڈیو بھی چلائی گئی۔

ا س موقع پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےوائس چانسلرپروفیسر شاہد رسول نےکہاکہ میڈیکل کے طلبا وطالبات کو ایئرفورس سمیت مسلح افواج میں شمولیت اختیار کرکے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہیے،انہوں نے امیدظاہر کی کہ پاکستان ایئرفورس کی جانب سے کیے جانیوالے آگاہی سیشن کے ذریعے طلبا و طالبات کو ایئرفورس میں شمولیت کے حوالے سے ان کے ذہنوں میں موجود سوالات کے جوابات مل گئے ہوںگے۔

Share this article

Leave a comment