Thursday, 28 November 2024


جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں جدید ترین’’اناٹومی‘‘ لیکچرہال کاافتتاح

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں جدید ترین ’’اناٹومی‘‘ لیکچر ہال کاافتتاح ہوگیا۔

جنا ح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر ِ اہتمام جدید ترین ــ ـاناٹومی ـ "لیکچر ہال کی افتتاحی تقریب کی گئی جسکے مہما ن خصوصی صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز محمد اسماعیل راہو تھے جنہوں نےــ ـجدید ترین لیکچر ہال کاافتتاح کیا

اس موقع پرجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسرشاہد رسول نے کہاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ جدید سہولتوں سے آراستہ اسٹیٹ آف دی آرٹ لیکچر ہال طلبا کی تعمیری سرگرمیوں کے فروغ میں کردار ادا کریگا،لیکچر ہال کو ای-کلاس رومز کے طور پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میںوائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی،آئی ٹی سے منسلک جدید کنکشن کے ساتھ ساتھ لیکچرز کی لائیو اسٹریمنگ، پروجیکٹر اور اسکرینز کے ذریعے دستاویزی فلم کی نمائش اور سی سی ٹی وی نگرانی کی سہولت موجود ہے۔

اس موقع پر پروفیسرشاہد رسول نے معزز مہمان کو اجرک اور سوینئر بھی پیش کیا۔

Share this article

Leave a comment