Friday, 29 November 2024


آرمڈ فورسزپوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ آف راولپنڈی کےوفدکاجے پی ایم سی کا دورہ

کراچی: آرمڈ فورسز پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کےبتیس افراد پرمشتمل وفدنےجناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے شعبہ ریڈییشن اونکولجی کا دورہ کیا۔

جس کا مقصد سائیبرنائف اینڈ ٹوموتھراپی ٹیکنالوجی کا تعارف تھا۔جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے اس موقع پر کہا کہ یہ پروجیکٹ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہے جو دنیا بھر سے مریضوں کے لیے بلا امتیاز مفت میسر ہے۔

اس وفد کی سربراہی میجر جنرل ظہیر اخترنے کی،جن کے ہمراہ کمانڈنٹ اے ایف۔پی۔جی۔ایم آئ۔ برگیڈیئر محمد زمان۔ سیسمٹر ایس ڈی۔کرنل سعد اللہ عباسی، او آئی سی ٹریننگ لیفٹیننٹ کرنل عرفان، جی ون ٹریننگ اور دیگر 27 پوسٹ گریجویٹ ایم ایس سی ھیلتھ کیر طلباء اور ایڈمن اسٹاف بھی شامل تھے۔

میجر جنرل ظہیر اخترنے پروفیسر شاہد رسول اور پروفیسر طارق محمود کا انکے لیے وقت دینے شکریہ ادا کیا۔شعبہ ریڈیولجی کے سربراہ پروفیسر طارق محمود نے بتایا کہ جے پی ایم سی نے اپنے پہلے سائبر نائف یونٹ کا افتتاح سن 2012 میں کیا تھا جبکہ دوسرے یونٹ کا قیام 2018 میں عمل میں آیا۔ پاکستان بھر میں ریڈییشن ٹریٹمنٹ کے لحاظ سے یہ اپنی نوعیت کے بہترین یونٹ ہیں۔ڈین آف میڈیسن پروفیسر مسرور احمد، ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیمان اور ڈاکٹر یحییٰ تنیو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر نوشین اور ڈاکٹر کوثر نے بھی وفد سے خطاب کیا۔

Share this article

Leave a comment