Thursday, 28 November 2024


جامعہ کراچی کی اسنادپر روایتی خط وکتابت تبدیل

کراچی: جامعہ کراچی نےاسنادپر اردوکتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔

58سال بعدجامعہ کراچی میں پہلی بار اسناد میں اردوکتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کئے جائیں گے۔ جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کا کمپیوٹرائزڈ اسناد جاری کرنے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جسکی منظور ی جامعہ کراچی کے سینڈیکیٹ نے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہے جس کے تحت اب اسناد میں موجود اردو میں کتابت کے بجائے اردو کمپوزنگ فونٹ استعمال کئے جائیں گے۔

اس حوالے سے ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین نے کہا کہ طالبعلموں اور شعبہ جات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ناظم امتحانات نے بتایاکہ جامعہ کراچی نے اپنے قیام کے بعد پہلی مرتبہ اسناد کی اردو کتابت میں تبدیل کا فیصلہ کیا ہے آئندہ چند روز میں جو ڈگریاں جاری ہوں گی وہ اسی کے مطابق ہوں گی۔

ڈاکٹر سید ظفر حسین نے بتایا کہ یومیہ بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات کی جانب سے ڈگری کے حصول کیلئے فارم جمع کرائے جاتے ہیں جبکہ اردو کتابت کے ذریعے یومیہ 300ڈگریوں کا اجرا ممکن ہوتا ہے۔

جامعہ کراچی کے بجٹ دستاویزات کے مطابق کتابت کی صرف دو اسامیاں ہیں، جس پر دو کاتب یہ فرائض انجام دیتے ہیں۔ناظم امتحانات کے مطابق جامعہ کراچی کے اسناد میں پروفیشنل اور پی ایچ ڈی کی اسناد پراردو کتابت کا سلسلہ برقرار رہے گا،جامعہ کراچی 1952سے اردو کتابت اسناد میں استعمال کرتی ہی

 

Share this article

Leave a comment