Thursday, 28 November 2024


جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کےنئےطلباوطالبات کیلئےاستقبالیہ تقریب منعقد

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں سندھ میڈیکل کالج کے5سالہ ڈگری پروگرام MBBS میں داخلہ حاصل کرنیوالےنئے طلبا و طالبات کیلئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول نے کہاکہ میڈیکل کا شعبہ انتہائی قابل احترام پیشہ ہے اور ڈاکٹرز انسانیت کے مسیحا ہیں۔سندھ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر غلام سرور قریشی نے کہاہےکہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کی بہترین میڈیکل جامعات میں سے ایک ہے،سندھ میڈیکل کالج کےفارغ التحصیل طلباءدنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کرکے ملک و قوم کانام روشن کر رہے ہیں۔

چیئرپرسن اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ انصاری بیگ نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ یونیورسٹی آپکی اورآپ اس یونیورسٹی کی پہچان ہیںلہٰذا یہاں دوران تعلیم نصابی سرگرمیوں کےساتھ ساتھ تعمیری سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،اپنے پیشے کو عزت دیں اور خود کو قابل بنائیںکہ دنیا آپ پر فخر کرے۔

انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ کوثرعلی نےتدریس و سیکھنے کی حکمت عملی اور وسائل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پیشہ ورانہ مہارت کے حصے کے طور پر آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا سیکھنا ہوگا، آپ اس یونیورسٹی کے سفیر ہیں لہٰذااس یونیورسٹی کو پروان چڑھانے میںاپنا کردار ادا کریں۔

انسٹی ٹیوٹ آف فیملی میڈیسن کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ماری اینڈریڈس نے میڈیکل ایجوکیشن میں ابلاغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دوران تعلیم میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کےساتھ ساتھ طلباء کو مریضوںکیساتھ موثر ابلاغ کی حکمت عملی بھی سیکھنا ہوگی تاکہ ڈاکٹراورمریض کے درمیان اعتماد کا رشتہ قائم ہوسکے۔

رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے کہاکہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں آپ کا داخلہ آپ کے والدین کی دعائوں کا نتیجہ ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ کے والدین کو آپ پر فخر ہوگا اور آپ ایک دن اس یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے، ڈاکٹر اعظم خان نے بانی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید محمد طارق رفیع اور موجودہ وائس چانسلر پروفیسر شاہد رسول کی جامعہ کیلئے خدمات کو بھی سراہا۔ استقبالیہ تقریب کی نظامت اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نازش جعفر نے کی ، آخر میں رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے طلبا سےحلف لیا ۔

، استقبالیہ تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان،پرنسپل ایس ایم سی پروفیسر ڈاکٹر غلام سرور قریشی،چیئرپرسن اپنا انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ انصاری بیگ، انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سیدہ کوثرعلی،انسٹی ٹیوٹ آف فیملی میڈیسن کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ماری اینڈریڈس پروفیسر سعدیہ اکرم اور فیکلٹی ارکان نے نئے طلباء کو جے ایس ایم یو کا حصہ بننے پرمبارکباد دی۔

Share this article

Leave a comment