Thursday, 28 November 2024


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاامتحانات برائےسمسٹرخزاں 2021ء کااعلان

اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےسمسٹرخزاں 2021ءبی ایس،ایم ایڈاوربی ایڈکےامتحانات کااعلان کردیا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے علاقائی ناظم حیدرآباد نیاز علی ماکا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے تحت سمسٹر خزاں 2021ء بی ایڈ ، ایم ایڈ اور بی ایس کے امتحانات 25اپریل سے شروع ہونگے

اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں شریک ہو نے والوں کے لیے سلپ اور ایڈ مٹ کارڈ ارسال کردیے گئے ہیں تاہم اگر کسی طالب علم کو ایڈمٹ کارڈ نہ ملے ہوں تو وہ سی ایم ایس پورٹل پر آسانی کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے اس طرح کے پرنٹ آؤٹ امتحانی مراکز پر قابل قبول ہو نگے۔

علاقائی ناظم نیاز علی ماکا نے مزید کہا ہے کہ فائنل امتحانات کنٹرولر ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری کی طرف سے جاری کردہ ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امتحانات کرونا وبا سے بچاؤکی ایس او پیز کے تحت کرائے جائیں گے لہٰذا کوئی بھی امیدوار ماسک کے بغیر نہیں آئے گا اور امتحان گاہ میں جانے سے قبل سینیٹائز راستعمال کرایا جائیگاہدایات میں کہا گیا ہے کہ امیدوار اپنا شناختی کارڈضرور ساتھ لائیں جبکہ امتحان گاہ میں کسی کو موبائل فون لانے اور استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Share this article

Leave a comment