Thursday, 28 November 2024


نویں اوردسویں جماعت کےسالانہ امتحانات کی تیاریا ں مکمل کرلی گئیں

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کاآغاز 17مئی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ سید شرف علی شاہ نے گزشتہ روز بورڈ کے کانفرنس ہال میں امتحانات کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواںسال نہم و دہم جماعت کیلئے بورڈ کی طرف سے کمپیوٹرائزڈ ایڈمٹ کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 3لاکھ 65ہزار طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے۔ جس میں طلباکیلئے 253 اور طالبات کیلئے 195 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں،جبکہ بورڈ نے 448 امتحانی مراکز قائم کئے ہیں

مجموعی طور پر 3لاکھ 65ہزار طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گےجس میں 163 سرکاری اسکول اور285نجی اسکول شامل ہیں اس دفعہ 20 حب امتحانی سینٹر بنائے گئے ہیں جو کراچی کے مختلف 18 ٹاؤنز میں قائم کئے گئے ہیں وہاں پر بورڈ کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہوں گے

اس موقع پر سیکرٹری بورڈ سید محمد علی شائق، ناظم امتحانات عمران طارق اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال نہم و دہم جماعت کیلئے بورڈ کی طرف سے کمپیوٹرائزڈ ایڈمٹ کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔

 یاد ریے اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں سالانہ امتحان برائے سال 2022ء میں ہونے والے نہم و دہم ریگولر و پرائیویٹ کے طلباء و طالبات کیلئے امتحانی پرچہ جات نئے ماڈل پیپرز کے مطابق ہونگے جس کے مطابق پہلا حصہ MCQs کا 40فیصد، دوسرا حصہ Short Question Answer، 40فیصد، تیسرا حصہ Longh Question  کا 20 فیصد پر مشتمل ہو گا اس سال نئی اسکیم آف اسٹیڈیز اور پرانی اسکیم آف اسٹیڈیز کے تحت امتحانی پرچہ جات تیار کئے جا رہے ہیں تاکہ تمام طلباء و طالبات امتحانی مراکز میں اطمینان سے امتحانات دے سکیں۔

Share this article

Leave a comment