Thursday, 28 November 2024


مون سون بارشوں کے پیش نظر نیشنل لاجسٹکس سیل کی جامع منصوبہ بندی مکمل

کراچی: کراچی میں مون سون بارشوں کے پیش نظر نیشنل لاجسٹکس سیل نے جامع منصوبہ بندی کرلی۔

ترجمان این ایل سی کے مطابق حساس مقامات پر پانی کے بہاؤ کی 24 گھنٹے نگرانی کی جائے گی جب کہ لانگ بوم ایکسکویٹر، ڈی واٹرنگ پمپس کو حساس علاقوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گلیوں میں پانی کا داخلہ روکنے کےلیے تمام چوکنگ پوائنٹس پر مسلسل ڈریجنگ کی جائے گی، اس کے علاوہ ریت کے20 ہزار تھیلے نشیبی علاقوں کے ساتھ نالے کے اطراف میں رکھے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اورنگی نالے پر حفاظتی بندوں کی تعمیر بھی کی جارہی ہے جب کہ شاداب گراؤنڈ، مین کیمپ اور سائٹ ایریا میں ایمرجنسی رسپانس سیل قائم کیا گیا ہے جو بارشوں کے دوران 24 گھنٹے کام کرے گا۔

کراچی میں پانی سے بھرے بادل برسنے کو تیار ہیں لیکن شہر کے نالوں کی صفائی کا کام اب تک مکمل نہیں کیا جاسکا ہے جب کہ اہم شاہراہوں اورعمارتوں پر لگے خطرناک بل بورڈزا ور ہورڈنگز بھی اب تک نہیں ہٹائے جاسکے ہیں۔

Share this article

Leave a comment