Thursday, 28 November 2024


166 اسکولوں میں کمروں کی مرمت کاکام تاحال شروع نہیں ہوسکا

پنجاب : پنجاب بھر میں سرکاری اسکولوں میں بنائے گئے نئے کمروں میں ناقص کام کی مرمت کا آغاز نہ ہوسکا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی سستی کی وجہ سے کام التوا کا شکار ہے۔

برطانوی امداد سے بنائے گئے ایک سو چھیاسٹھ اسکولوں میں کمروں کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے، کمروں کو آپریشنل کرنے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ ان کمروں کی چھتیں ناقص ہیں جبکہ کمرے زلزلہ پروف بھی نہیں ہیں، جس کے بعد ان کمروں میں کلاسز لگانے سے روک دیا گیا اور نقائص دور کرنے کے احکامات دیے گئے۔

متعلقہ ڈسٹرکٹ کے سی ای او کی سربراہی میں کمیٹیاں بنائی گئیں تاہم اساتذہ کا کہنا ہے کہ سردیاں شروع ہورہی ہیں،کمروں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کو باہر کھلے میدان میں ہی بیٹھنا پڑے گا،اس صورتحال میں بچوں کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے۔

 

Share this article

Leave a comment