Thursday, 28 November 2024


1984سے اب تک پرائیوٹ اسکول ایکٹ میں ترمیم نہیں کی گئی

لاہور : صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نےلاہور چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔

سیمینار کےانعقاد کا بنیادی مقصد ٹیکنالوجی کے مثبت اور جامع استعمال سے طلبا کے لئے تعلیم فراہمی میں آسانی پیدا کرنا تھا۔

سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ مسائل کی باقاعدہ نشاندہی کے بغیر ان کامستقل بنیادوں پر حل ممکن نہیں۔بدقسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیم کبھی بھی حکمران ان جماعتوں کی ترجیح نہیں رہی۔سرکاری اسکولوں کے نظام کو گزشتہ حکومتوں کی جانب سےدانستہ طور پر نجی سیکٹر کے فروغ کےلئے پیچھے دھکیلا گیا۔1984سے اب تک پرائیوٹ اسکول ایکٹ میں ترمیم نہیں کی گئی۔

30سے 40سال میں کمزور ہونے والا تعلیمی نظام چند سالوں میں ٹھیک نہیں ہوسکتا۔جب حکومت ملی تو اساتذہ کو پڑھانے کی بجائے محکمے کے انتظامی امور میں پھنسا کررکھاجاتاتھا۔آج محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب میں اساتذہ کے تمام امور آن لائن سسٹم پر پیں۔آج محکمہ تعلیم پنجاب میں اساتذہ کے تبادلے، چھٹیاں، اےسی آرز، پینشن ، ریٹائرمنٹ و دیگر امور آن لائن سسٹم کےتحت چل رہے ہیں

محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی بدولت سالانہ قریب 10ارب روپوں کی بدعنوانی کا خاتمہ ہوا آج اساتذہ کی مکمل توجہ ہمارے بچوں کو پڑھانے پر مرکوز ہےآج یکساں نصاب تعلیم پر عمل درآمد ہورہاہے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن بھی آں لائن ہوتی ہے۔حال ہی میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا کےلئے انصاف اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا۔انصاف اکیڈمی پورٹل پر طلبا جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مفت آن لائن تعلیم حاصل کررہے ہیں۔سیاست کو تعلیم سے ہمیشہ دور رہنا چاہیئے، یہ ہمارے بچوں کےمستقب؛ معاملہ ہے۔

منعقدہ سیمینار میں مینجنگ ڈائریکٹرپی سی ٹی بی، سیکریٹری پی سی ٹی بی، پریزیڈنٹ ایل سی سی آئی کاشف انور، ممبران ایل سی سی آئی ودیگر موجود تھے ۔

 

Share this article

Leave a comment