Thursday, 28 November 2024


بابراعظم نے ون ڈے کیریئر کی سنچری پوری کرلی

کراچی: پاکستان ٹیم کے کپتان اور تینوں فارمیٹ میں درجنوں اعزاز رکھنے والے بابر اعظم آج نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میچ کے ساتھ اپنے ون ڈے کیریئر کی سنچری پوری کرچکے ہیں۔

بابر اعظم کو کرکٹ کیریئر کے دوران ان گنت ریکارڈز اپنے نام کرنے کے ساتھ ان پہاڑوں جیسے رنز کے ذریعے حریف ٹیم کو چاروں چانے شانے چت کردینے کا اعزاز حاصل ہے۔

یہی نہیں پاکستان کو ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بنانے والے کپتان کا سہرا بھی حال ہی میں بابر اعظم کے سر سجا ہے۔
بابر اعظم کے 100 ویں ون ڈے کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم کے ون ڈے اعزازات کی ایک فہرست شیئر کی گئی ہے، آئیے اس فہرست پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

بابر اعظم اپنے پہلے 25 ون ڈے میچز میں کسی بھی بیٹر سے زیادہ (1306 ) رنز بنانے اور کم سے کم 97 اننگز میں 5 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر کا اعزاز رکھتے ہیں۔
ون ڈے میچز کی تاریخ میں بابر اعظم وہ واحد بیٹر ہیں جن کی ون ڈے ایوریج 59.85 رہی، ون ڈے میچز میں اب تک یہ اعزاز صرف بابر اعظم کے پاس ہے۔
بطور کپتان 20 ون ڈے میچز میں بابر اعظم کی ایوریج کسی بھی کپتان کے مقابلے سب سے زیادہ75.17 رہی، دوسرے نمبر پر بھارتی ویرات کوہلی ہیں جن کی اوسط 72.65 رہی۔
بابر کی 18 ون ڈے سنچریز کے میچز میں سے 14 میچز میں پاکستان کو فتح ملی،3 میں شکست جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔
کپتان بابر اعظم وہ واحد بیٹر ہیں جو دو مرتبہ تین لگاتار ون ڈے سنچریز بناچکے ہیں۔
بابر اعظم 757 دن تک ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نمبر ون رہے ہیں۔
2019 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران بابر اعظم نے بطور پاکستانی بیٹر 474 رنز بنائے اس سے قبل کسی ایک ورلڈکپ میں اتنے رنز بنانے کا اعزاز کسی پاکستانی بیٹر کو حاصل نہیں رہا۔
بابر اعظم آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی کی فاتح ٹیم میں شامل تھے۔
بابر وہ واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہیں آئی سی سی مینز اوڈی آئی کرکٹر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا۔
2022 میں بابر اعظم نے سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کیا تھا۔

Share this article

Leave a comment