Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ میں اسکرونٹی کاعمل مکمل ہوگیا

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں2 روز تک احتجاج کرنے والے میٹرک کے فیل طلبا کی کاپیوں کی خصوصی اسکروٹنی کاعمل مکمل ہوگیا،اسکروٹنی کے نتیجے میں احتجاج کرنے والے99فیصدطلبا کے جاری کردہ نتائج درست اورمتعلقہ طلبا کے ریاضی، طبعیات اورانگریزی کے پرچوں میں فیل ہونے کا انکشاف ہوا ۔اس سلسلے میں طلبا کی کاپیوں کی اسکروٹنی پیرکی رات گئے تک جاری تھی، بورڈ ذرائع کے مطابق 300 کے قریب اپنے نتائج سے ناخوش ان طلبا میں سے بیشتران پرچوںمیں فیل تھے جس میں انھوں نے احتجاج کے بعد اسکروٹنی کی درخواست دی تھی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ احتجاج کرنے والے طلبا کی کاپیوں کی اسکروٹنی کاعمل مکمل ہوگیا اور ان میں سے99 فیصدطلبا طبعیات،ریاضی اورانگریزی کے پرچوں میں فیل ہیں۔طلبا کی کاپیوں کی اسکروٹنی کے لیے ایگزامینر اورہیڈ ایگزامینرکی خدمات لی گئی تھیں ،ناظم امتحانات کاکہنا تھا کہ شفاف نتائج کے سبب بعض مافیا کے افراد طلبا کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،واضح رہے کہ ان طلبا نے ایک بارپھرپیرکوبورڈمیں احتجاج کیاتھا اوراپنے نتائج کی تصدیق کامطالبہ کیا تھا ، ادھر بورڈ کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ کسی بیرونی مداخلت اور دباؤ کے بغیر میٹرک کے امتحانات کے شفاف نتائج کے اعلان کے بعد بعض طلبہ کو اپنے نتائج کی تصدیق درکار تھی۔

Share this article

Leave a comment