Friday, 29 November 2024


کراچی فشرمین کوآپریٹوسوسائٹی میں کرپشن کےاہم چہرےبےنقاب

ایمزٹی وی(کراچی)کراچی میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں ہونے والی کروڑوں کی کرپشن میں ملوث اہم چہرے سامنے آ گئے ہیں۔تفصیلات کےمطابق عہدیدارکے مطابق نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی روزانہ 25 سے 30 لاکھ روپے بھتے کی مد میں وصول کرتے تھے۔ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں ہر کام کیلئے ڈھائی پرسنٹ کا کمیشن فکس تھا۔ نثار مورائی، سلطان قمر صدیقی روزانہ 25 سے 30 لاکھ بھتہ وصول کرتے تھے۔ ذوالفقار چیف ، گل منیر ، ذیشان اور منان 16 فش مارکیٹوں سے رقم وصول کرتے تھے۔ لانچ مالکان سے برف بھرنے کیلئے روزانہ 8 سے 10 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا جاتا تھا۔ رانا شاہد، ابوذر،عمر جت، سلمان سندھی، محمد خان چاچڑ، چیئرمین نثار مورائی اور وائس چیئرمین سلطان قمر صدیقی کے فرنٹ مین تھے۔ اہم عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں 338 غیر قانونی اور 89 گھوسٹ ملازمین بھرتی کیے گئے نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی کے 57 سکیورٹی گارڈز ، 10 ایڈوائزر اور 2 کوآرڈینیٹر تھے۔

Share this article

Leave a comment