Thursday, 28 November 2024


شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا

اسلام آباد : شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کا سربراہی اجلاس آج جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اپنے افتتاحی کلمات سے اجلاس کا باضابطہ آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا، تمام مہمان پہنچ گئے ہیں اور اجلاس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہان اور مندوبین آج صبح جناح کنونشن سینٹر پہنچیں گے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف مہمانوں کا استقبال کریں گے پھر گروپ فوٹو کا سیشن ہو گا، جس کے بعد شہباز شریف اپنے افتتاحی کلمات سے اجلاس کا باضابطہ آغاز کریں گے۔

تنظیم کے رکن ملکوں کے نمائندےمعیشت، تجارت، ماحولیات اورسماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر خطاب کریں گے، تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ رکن ممالک باہمی تعاون کووسعت دینے کے لیے اہم فیصلے کریں گے۔

وزیراعظم کانفرنس کے شرکا کو ظہرانہ دیں گے اور اختتامی سیشن کے بعد نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈاراورایس سی اوکےسیکریٹری جنرل میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

اس سےقبل ایس اوسی سمٹ کے لیے آنے والے مہمانوں کا اسلام آباد میں پرتپاک استقبال کیا گیا، بھارتی وزیرخاجہ سبرامنیم جے شنکر نور خان ایئربیس پہنچے تو وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوب ایشیائی امور نے استقبال کیا، روایتی لباس پہنے بچوں نے معزز مہمان کو گُلدستے پیش کیے۔

روسی فیڈریشن کے ڈپٹی وزیراعظم کا بھی شاندار خیرمقدم کیا گیا جبکہ قازقستان کےوزیراعظم کا وفاقی وزیر علیم خان،کرغزستان کے وزیراعظم کا وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے استقبال کیا۔

بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف کو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے خوش آمدیدکہا، تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کا وزیرتجارت جام کمال اور ترکمانستان کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین راشد مریدوف کا استقبال وفاقی وزیر خالد مقبول نے کیا۔

 

Share this article

Leave a comment