Thursday, 28 November 2024


پاکستانی نژادڈیموکریٹ امیدوارسلمان بھوجانی ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کےرکن منتخب

آسٹن: امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار سلمان بھوجانی دوبارہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔

اپنے سیاسی سفر میں انہوں نے تارکین وطن کے حقوق کی بھرپور حمایت کی اور صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور کاروباری ترقی جیسے اہم مسائل پر اپنی توجہ مرکوز کی۔

ان کی جیت کو امریکی سیاسی نمائندگی میں جنوبی ایشیا کی نمائندگی میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جہاں بھوجانی کی جیت پاکستانی امریکیوں کی بڑھتی ہوئی سیاسی شمولیت کو نمایاں کرتی ہے، وہیں کانگریس کے لیے انتخاب لڑنے والے واحد پاکستانی نژاد امریکی ریپبلکن امیدوار ہارون بشیر کو پنسلوانیا میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Share this article

Leave a comment