Wednesday, 29 January 2025


آئی سی سی نے ون ڈےاورٹیسٹ کرکٹرزآف دی ایئرکےناموں کااعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مردوں اور خواتین کی کیٹیگری میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹرز آف دی ایئر کے ناموں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عظمت اللہ عمرزئی کو 2024 میں شاندار کارکردگی پر کرکٹر آف دی ایئر 2024 کے اعزاز سے نواز دیا۔

24 سالہ افغان کرکٹر نے 14 ون ڈے میچز میں 417 رنز اور 17 وکٹیں حاصل کیں، 52.12 کی اوسط سے رنز بنائے اور 20.47 کی اوسط سے وکٹیں لیں۔

عظمت اللہ کی نمایاں کارکردگیوں میں سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست 149 رنز اور جنوبی افریقہ کے خلاف 50 گیندوں پر 86 رنز شامل تھے۔ نومبر میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیتنے والے میچ میں انہوں نے ناقابل شکست 70 رنز کے ساتھ 37 رنز کے عوض 4 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

افغانستان نے 2024 میں اپنی پانچ میں سے چار ون ڈے سیریز جیتیں، جس میں عظمت اللہ کی کارکردگی مرکزی حیثیت رکھتی تھی۔ عظمت اللہ سال 2024 میں ٹیم کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اور وکٹ لینے والے کھلاڑی رہے۔

Share this article

Leave a comment