Thursday, 23 January 2025


سرکاری کالجزمیں سی سی ٹی وی کیمرے گانےکے احکامات جاری

کراچی: سکیورٹی کے پیش نظرسرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

اس حوالے سے ڈی جی کالجز کی جانب سے سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کیلئے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق کالجز کے داخلی، خارجی راستوں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔

مراسلے میں ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنائے جانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

Share this article

Leave a comment