Thursday, 20 February 2025


نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے2025 کی ڈیٹ شیٹ جاری

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے2025 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق دسویں جماعت کاپہلا پرچہ 18 مارچ 2025 کوہوگا جبکہ نویں جماعت کا امتحان20مارچ2025 سے ہوگا۔

دونوں جماعت کا پرچہ صبح 9 بجے شروع ہو گا جو 12 بجے تک جاری رہے گا۔امتحانی مراکز میں طلبا کو موبائل یاکسی بھی قسم کی ڈیوائس لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ بورڈ کے تحے سالانہ عملی امتحانات 28 اپریل سے شروع ہونگے۔

Share this article

Leave a comment