Thursday, 20 February 2025


ہاسٹلزمیں مقیم غیررجسٹرڈ طلبا کیخلاف کارروائیاں تیز

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹلز میں غیر رجسٹرڈ طلبا کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔

غیرقانونی طور پر مقیم طلبا کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا ۔
یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلبا کے رہاش پذیر ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

لسٹیں آویزاں ہونے کے بعد غیر متعلقہ طلبا اور افراد کے ہاسٹلز میں داخلے پر پابندی ہوگی،ہاسٹلز کے تمام کمروں کی چیکنگ بھی شروع کر دی گئی۔

ہال کونسل کے فیصلے کے مطابق اب ایم فل طلبا کو 2 سال اور پی ایچ ڈی طلبا کو 3 سال کیلئے ہاسٹل میں رہنے کی اجازت ہے ۔

Share this article

Leave a comment