Friday, 29 November 2024


کراچی میدیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں اوورسیز طلبہ کی فیس میں 50 فیصد کمی ۔

کراچی ایمزٹی وی ، کراچی میڈیکل ایند ڈینٹل کالج میں اوورسیز طلبہ کی فیسوں میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے تا کہ بیرون ملک سے آنے والے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کئے جائیں اس بات کا فیصلہ کالج کی گور ننگ باڈی کے اجلاس میں کیا گیا جو چیئر مین گور ننگ باڈی ووائڈ منسٹر یٹر کراچی سجاد حسین عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں وائس چیئر مین و میٹروپولیٹن کمشنر سمع الدین صدیق ،ممبرعبدلحسیب خان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ،اجلا س میں اڈمیشن پالیسی سمیت 8 نکاتی ایجنڈے کی منظوری بھی دی گئی ،گور ننگ باڈی نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج شہر کا ایک معیاری طبی ادارہ ہے اس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے میرٹ کو ہر حال میں اولیت دی جائے گی ،کے ایم ڈی سی کے سابقہ معیا ر اور طریقہ کار کے مطابق ہی داخلے دیئے جائیں گے جبکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے معیا ر کو بھی پورا کیا جائے گا اس موقع پر کالج کے لئے رواں مالی سال 16-2015 ءکے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹرکراچی سجاد حسین عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شدید مالی بحران کا شکار ہے تاہم کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بر وقت کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ کالج کے دیگر مسائل پر بھی بھر پور توجہ دی جائے گی ۔

Share this article

Leave a comment