Friday, 29 November 2024


ڈی جی آئی ایس پی آر نے حیرت انگیز اعلان کردیا

ایمز ٹی وی(پشاور) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ بڈھ بیر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، دہشت گرد افغانستان سے آئے اور حملہ افغانستان سے ہی کنٹرول ہوا، ایک موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ان کے ہدف سے پہلے ہی منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا۔ کور ہیڈ کواٹرز پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ حملہ آور صبح پانچ بجے بیس کے گیٹ سے اندر داخل ہوئے، دہشت گرد گروپ کی صورت میں آئے تاہم گیٹ کے اندر داخل ہوکر وہ دو حصوں میں بٹ گئے، ایک حملہ آوروں کا گروپ انتظامیہ بلاک، جب کہ دوسرا حملہ آوروں کا گروپ ٹیکنیکل بلاک کی جانب بڑھ گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزیدکہنا تھا کہ دہشت گردوں کی تعداد تیرہ سے چودہ تھی، دہشت گردوں کے ایک گروپ نے مسجد میں موجود نماز پڑھتے اور وضو کرتے افراد کو نشانہ بنایا۔ پاک افواج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو 50 میٹر کے اندر ہی روکے رکھا، اور وہی مقابلے میں تمام دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام پر پہنچا دیا۔

Share this article

Leave a comment