Friday, 29 November 2024


پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی

ایمز ٹی وی (پشاور) ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت شہر میں کھلونا بندوق کی خریدوفروخت،اندورن شہر قربانی کی کھالوں کا ڈھیر جمع کرنے اور کھالیں جمع کرنے کے لئے لاؤڈ سپیکروں کے استعمال پر ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عید الاضحیٰ پر کھلونا بندوق کی خرید و فروخت پر پابندی ہوگی۔ شہر کے اندر قربانی کے جانوروں کی کھالوں کا ڈھیر لگانے اور کھالیں جمع کرنے کے لئے لاوڈ سپیکرز کا استعمال بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔قربانی کی کھالیں لوگوں سے زبردستی لینے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

Share this article

Leave a comment