Friday, 29 November 2024


کوئٹہ ائیر بیس کے اطراف سے 40افغانی گرفتار ۔۔۔۔

کوئٹہ ( ایمزٹی وی ) پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں قائم پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف ) کے خالد ائیر بیس کے اطراف سے 40مشتبہ افغانیوں کو گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ آپریشن گزشتہ دنوں پشاور کے بڈھ بیر ائیر بیس پر ہونے والے دہشتگردی کے حملے کے بعد عسکریت پسندوں کے خلاف شروع کئے جانے والے کریک ڈان کاحصہ ہے ،اس واقعے میں 29 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں فوجی اہلکار اور شہری شامل تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے افغان شہری یہاں غیر قانونی طور پر مقیم تھے ،پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے افغان شہریوں کو تحقیقات کے لئے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

Share this article

Leave a comment