Friday, 29 November 2024


ایئر فورس کیمپ حملے میں مارے گئے 5 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

ایمز ٹی وی(پشاور) پشاور میں ایئر فورس بیس کیمپ بڈھ بیر پر حملہ کرنے والے5 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، تین کا تعلق خیبر ایجنسی جبکہ 2 سوات کے رہنے والے تھے۔جمعہ کی صبح پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے بیس کیمپ پر حملے میں مارے گئے دہشت گردوں میں سے 5 کی شناخت ہوگئی، ملزمان کی کا ڈیٹا فنگر پرنٹس کے ذریعے حاصل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق 3 تخریب کاروں کا تعلق خیبر ایجنسی اور 2 کا سوات سے تھا، دہشت گردوں کے نام ابراہیم، سراج الدین، رب نواز، عدنان اور اسحاق معلوم ہوئے ہیں، جن کی عمریں 19 سے 27 سال کے درمیان تھیں۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز پشاور میں دہشت گردوں نے فضائیہ کے بیس کیمپ پر حملہ کیا، گارڈ روم اور مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 16 نمازیوں سمیت 25 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے، شہداءمیں آرمی کے کیپٹن اسفندیار بخاری اور ایئرفورس کے 3 ٹیکنیشنز بھی شامل تھے۔

Share this article

Leave a comment