ایمز ٹی وی(روندو)اسکردوروڈپرجگہ جگہ لینڈسلائیڈنگ اورملبے کے ڈھیرسے شاہراہ ٹریفک کےلئے خطرناک ہوگئی۔حالیہ بارشوں سے اکثرمقامات پر روڈکانام ونشان مٹنے والا ہے لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے روڈتنگ پڑچکا ہے مسافراورٹرک ڈرائیورحضرات جگہ جگہ سے اپنی مددآپ کے تحت ملبہ ہٹاکرٹریفک کی آمدورفت کوبہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔مسافروں اورڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ روڈپرسفراب کسی خطرے سے کم نہیں حکومت نے روڈکی تعمیر میں مزیدغفلت برتی توشاہراہ پربہت بڑاحادثہ رونماہوگا جس کے بعداقدامات کاکوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت کے پاس علاقے میں اپنی ساکھ میں اضافے کے لئے بہترین موقع ہے کہ وہ اسکردوروڈکی تعمیرومرمت کاوعدہ فوری پوراکرے ورنہ علاقے میں ن لیگ کانام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسکردوروڈکی تعمیر و مرمت کے واعدہ میں تاخیر سے گلگت بلتستان کے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔روڈکی خراب حالت سے سفربھی طویل ہوگیاجس کی وجہ سے روڈپرسفرکرنے والے ہزاروں مسافرذہنی اذیت میں مبتلاہیں۔
Leave a comment