Friday, 29 November 2024


ضمنی الیکشن، پاکستان پپلز پارٹی کا مائنس ون فارمولا

ایمزٹی وی(اہور)لاہور اور اوکاڑہ میں بڑے مقابلے ہو رہے ہیں جس میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اویں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کا کہیں نام و نشان نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کا حلقہ این اے 122 اوکاڑہ کا جلسہ این اے 144تمام سیاسی جماعتیں ضمنی انتخابات کے معرکے جیتنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگارہی ہیں۔ ایسے میں پیپلز پارٹی نے بھی اپنے جیالوں کو اکٹھا کیا اور ایک بڑا جلسہ کرڈالا جس میں پارٹی کی تقریباً تمام ہی اعلیٰ قیادت دکھائی دی لیکن شریک چیئرمین آصف علی زرداری خود جلسوں میں نہیں آئے تو جیالوں نے اس عمل کو سکیورٹی خدشات کے کھاتے میں ڈال دیا مگر جلسہ گاہ میں ان کی ایک بھی تصویر نظر نہیں آئی۔ تشویش کی بات ہے کہ آصف زرداری کی تصاویر کو جلسے میں کیوں آویزاں نہیں کیا گیا۔ کیا کوئی مائنس ون فارمولا چل رہا ہے اور اگر ہے تو پیپلز پارٹی مائنس آصف علی زرداری کا مطلب کیا ہوسکتا ہے۔ کارکن بھی پریشان ہیں کہ پارٹی کی باگ ڈور اور تیر کی کمان کس کے ہاتھ میں ہے؟

Share this article

Leave a comment