Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


انتخابی مہم میں ن لیگی ایم پی اے عظمیٰ بخاری کو دھمکی آمیز ایس ایم ایس موصول

ایمز ٹی وی (لاہور) مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے عظمیٰ بخاری کو لاہور کے حلقہ این اے 122کے ضمنی انتخابی مہم کے دوران دھمکی آمیز ایس ایم ایس موصول ہوئے۔ایس ایم ایس میں لکھا تھا کہ ''اگر گیارہ اکتوبر کو تمھارے پولنگ ایجنٹس نے کوئی گڑ بڑ کی تو سیدھے ماتھے پر گولی کھائیں گے اور تم بھی انسان کی بچی بن کر رہنا۔''ایم پی اے عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کے پی ٹی آئی والے عجیب سیاست کر رہے ہیں ، یہ اب دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں ۔ این اے 122کی کامیابی کا جشن منانے کے بعد دھمکی آمیز ایس ایم ایس کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔

Share this article

Leave a comment