ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے سندھ کے آٹھ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے پولنگ اسکیم جاری کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ پولنگ اسکیم کے مطابق سندھ کے 8 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں 4 ہزار 434 پولنگ اسٹیشن اور 13 ہزار 593 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، پہلے مرحلے کے 8 اضلاع میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ، 81 ہزار 72 ہے۔ آٹھ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، 103 ریٹرننگ آفیسرز جبکہ 151 اسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز پہلے مرحلے میں فرائض انجام دینگے، چار ہزار 434 پریذائڈنگ آفیسرز اور 27 ہزار 186 اسٹنٹ پریذائڈنگ آفیسرز پولنگ اسٹیشنز میں تعینات ہونگے، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، گھوٹکی،خیر پور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور شکار پور، کشمور، کندھ کوٹ اور قمبر شداد کوٹ میں پولنگ ہو گی۔ سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات اکتیس اکتوبر کو ہو رہے ہیں۔
بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں کون کون سےاضلاع شامل
- 19/10/2015
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1438 K2_VIEWS
Leave a comment