Friday, 29 November 2024


ایف بی آر کی جانب سے نوجوانوں کےلئے ایک مثبت قدم

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ایف بی آر نے نوجوانوں کو ملکی ترقی میں حصہ دار بنانے کا ارادہ کرلیا ہےاس مقصد کے لئے ایف بی آر کی جانب سے نوجوانوں کے خصوصی پیکج دیے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق یہ پیکچ 20 سال سے 35 سال کے افراد کے لئے ہو گاجبکہ ابتداء میں ٹیکس کی شرح انتہائی کم رکھی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر نوجوانوں کی سہولت کے لئے اپنے تمام دفاتر میں اسپیشل ڈیسک بھی تشکیل دے رہا ہے جبکہ ٹیکس گوشوارا انتہائی آسان بنایا جا رہا ہے ۔دوسری جانب ایف بی آر ٹیکس آگاہی کے لئے ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

Share this article

Leave a comment