Friday, 29 November 2024


کراچی میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے 4 ہزار سے زائد امیدواروں کا انٹری ٹیسٹ

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی تین سو پچاس نشستوں کے لیے چار ہزار سے زائد امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ انٹری ٹیسٹ میں انتظامیہ کی جانب سے پندرہ منٹ کا اضافی وقت بھی دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مستقبل کے ڈاکٹرز اور ڈینٹل سرجنز کا کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ ہوا۔ امیدواروں کی کوشش تھی کہ وہ جلدازجلد امتحان دینے کیلئے اپنی مطلوبہ سیٹ پر بیٹھ جائیں۔ ٹیسٹ دینے کی جلدی میں امیدوار وقت پر امتحانی مرکز پہنچے۔انٹری ٹیسٹ مرکز میں شریک طالب علموں کے والدین کا گلہ تھا کہ انٹر میڈیٹ امتحانات میں بہترین نمبروں سے پاس ہونے والوں کے لیے دوسری بار امتحان کی کیا ضرورت ہے۔ امتحان دینے والے اسٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ پیپر کے آوٹ ہونے کی خبر سے دھچکا لگا تھا لیکن تیار ی مکمل تھی اس لیے کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔داخلہ امتحان کے نگران ڈاکٹر اعجاز احمد نے انٹری ٹیسٹ پیپر کے لیک ہونے کی خبر کی تردید کی اور کہا کہ پیپر کے کونفی ڈینشل ہونے کا پوری طر ح سے خیال رکھا جاتا ہے۔ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے انٹری ٹیسٹ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Share this article

Leave a comment