ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔ چین پاکستان کا دوست اور منصوبوں میں شراکت دار ہے۔ چینی انجینئروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہونگے۔ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔ چینی انجینئرز کو مکمل سکیورٹی دی جارہی ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے بریفنگ دی۔
پاک چین اقتصادی راہداری پر وزیر اعظم نے اپنے احکامات جاری کردیئے
- 02/11/2015
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 6738 K2_VIEWS
Leave a comment