ایمز ٹی وی( لاہور) بادامی باغ ریلوے پھاٹک کے قریب کولڈ اسٹوریج سے ایمونیا گیس کا اخراج ہوا جس کے باعث آس پاس کی آبادی سے قریباً 160 افراد متاثر ہوئے ۔ ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پاتے ہوئے متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق اس علاقے میں گیس اخراج کا واقعہ پہلا نہیں ہے ۔ حکومت کو چاہیئے اس طرح کے واقعات کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ پولیس نے فیکٹری سیل کر کے فیکٹری مالک صلاح الدین کو گرفتار کر لیا ہے۔