Friday, 29 November 2024


پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی غیر ذمہ داری۔۔۔ــ لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

ایمز ٹی وی (لاہور) لاہور ہائیکورٹ نے پہلی جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک کی 41 کتب کی چھپائی روک دی ہے۔جس کی وجہ ان کتب میں کئی اغلاط کا پایا جانا ہے۔درخواست گزاروں کے وکیل سعد رسول نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے قانون کو نظر اندازکرتے ہوئے حتمی مسودات نظر ثانی کے لیئے کمیٹی کو پیش کرنے کے بجائے پہلی سے دسویں جماعت تک کی 41 کتب کو چھپائی کے لیئے بھجوا دیا ۔ آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں پاکستان کے چھ صوبے ظاہر کیئے گئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردی اور آئندہ سماعت میں ان 41 کتابوں کے مسودات ، پبلشرز سے لیئے جانے والے معاہدوں کی تفصیلات اور مسودات کی حتمی منظوری کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Share this article

Leave a comment