Friday, 29 November 2024


پیدائش سے قبل بچے کا حافظہ مکمل۔

ایمز(صحت)اگر آپ والدین بننے والے ہیں تو سوچ سمجھ کر بولنے کی عادت ڈال لیں کیونکہ آپ کا ننھا فرشتہ ماں کے پیٹ میں بھی آپ کی باتیں سنتا ہے اور انہیں یاد بھی رکھتا ہے۔یہ دعویٰ فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ہیلنسکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بچے ماں کے پیٹ کے اندر سے ہی سنائی دینے والے الفاظ کا ذخیرہ کرنے لگتے ہیں اور جب وہ دنیا میں آتا ہے تو کسی خالی منختی کی طرح نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنے خاندان کے افراد سے بہت کچھ سیکھ کر آتا ہے۔محقق پروفیسر ہیو تیلینین کے بقول یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ بچے پیدائش سے قبل ہی آوازوں کو سمجھنے کی کوشش کردیتے ہیں اور وہ ان آوازوں اور الفاظ کو یاد بھی رکھتے ہیں ۔

Share this article

Leave a comment