Friday, 29 November 2024


ماں کا دودھ ،صحت بچے کی بھی ماں کی بھی۔

ایمز(صحت)ماں کا دودھ نہ صرف بچے کے لئے بلکہ ماں کے لئے بھی ایک خطرناک بیماری سے تحفظ دیتا ہے۔یہ دعویٰ ایک نئی امریکی طبیّ تحقیق میں سامنے آیا ہے۔لیسر پیر مانینٹ کی تحقیق مین بتایا گیا ہے کہ بچوں کو دودھ پلانے سے خواتین میں ذیابطیس کے مرض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔محققین نے دوران حمل ذیابطیس کا شکار ہونے والی خواتین کا دو سال تک جائزہ لیا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ بچو ں کو دودھ پلانے سے خواتین میں زندگی بھر کئے لئے جسم سے چمٹ جانے والے ذیابطیس ٹائپ ٹو مرض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ حمل ایک میٹا بولک چیلنج ہوتا ہے جس کے دوران شوگر لیول کم زیادہ ہوتا رہتا ہے اور خواتین کو عارضی طور پر ذیابطیس کی شکایت ہو سکتی ہے۔تاہم بچے کی پیدائش کے بعد یہ مرض خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے مگر ہماری تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کے لئے زندگی کے باقی عرصے میں بھی ذیابطیس میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔اس سے قبل یہ تحقیق بھی سامنے آئی تھی کہ بچوں کو دودھ پلانے کی عادت خواتین کو بریسٹ کینسر سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Share this article

Leave a comment