Thursday, 28 November 2024


چینی کمپنی’کراچی تالاہور‘ ہائی وے کی تعمیرکرے گی

ایمز ٹی وی (بزنس ڈیسک) چینی ریلوے کنسٹرکشن کاروپوریشن نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ پاکستان میں ہائی وے کی تعمیر کے لئے 1.46 ارب امریکی ڈالرکا مشترکہ ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے۔

چینی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی کے یونٹ ’’China Railway 20th Bureau Group Co اورظاہرخان اینڈ برادرز انجینئرز اینڈ کنسٹرکشن نے کراچی سے لاہورتک 1،152 کلومیٹر طویل ہائی وے کی تعمیرکا ٹھیکہ حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کی ابتدا میں پاکستان اورچین نے توانائی اورانفراسٹرکچرکی بحالی کے لئے 46 ارب امریکی ڈالرکے منصوبے پر دستخظ کئے ہیں جس کا نام پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہے۔ منصوبے کے تحت چین پاکستان کی بندرگاہ گوادر تک فری ٹریڈ زون حاصل کرےگا اور پاکستانی سڑکیں چین کی مصنوعات کو مڈل ایسٹ اوریورپ تک رسائی فراہم کریں گی۔

Share this article

Leave a comment