Thursday, 28 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


بھارت کا ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کےمفاد میں نہیں، وسیم اکرم

ایمز ٹی وی (ااسپورٹس) باہمی کرکٹ سیریز کے حوالے سے بھارتی ٹال مٹول وسیم اکرم کو بھی کھٹکنے لگی، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ نہیں کھیلنا تو صاف صاف بتا دیا جائے،خاموشی اختیار کرنا درست نہیں، کرکٹ نہ کھیلنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے اپنے فیصلہ سے آگاہ کردے، اسے ہاں یا ناں میں جواب دے دینا چاہیے، خاموشی درست نہیں، معاملہ ادھر ہی ختم ہوجائے تو بہتر ہے، انھوں نے کہا کہ سیریز کے عدم انعقاد پر بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ پاکستانی مفاد میں نہیں ہوگا۔

بھارت کے نہ کھیلنے سے دنیا ختم نہیں ہوجاتی، وہ نہیں کھیلنا چاہتا تو ہمیں بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ آئی سی سی ایونٹ کا بائیکاٹ نہیں کیا جاسکتا، ہمیں کھیلنا ہی پڑے گا، میگا ایونٹ کی تیاری سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ اب تجربات کا وقت نہیں، ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو چیلنج کیلیے تیار کرنا ہوگا، میگا ایونٹ سے قبل ایشیا کپ اور بعدازاں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہوگی ،ان کے لیے ہمیں تیاری کی ضرورت ہے۔

Share this article

Leave a comment