Thursday, 28 November 2024


ملک بھر میں دالوں کے دام تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

ایمز ٹی وی (بزنس) ملک بھر میں دالوں کے دام تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں جس کے سبب غریب اور متوسط طبقے کے افراد کے لئے دال روٹی کا حصول بھی مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ ایک سال کے دوران ملک میں پیدا ہونے والی دال چنا 60 روپے اضافے سے 130 روپے کلو کے حساب سے بک رہی ہے۔ دال مسور 120 روپے جبکہ دال مونگ 160 روپے کلو کے حساب سے بک رہی ہے۔ تاہم دال ماش مہنگائی کی دوڑ میں سب سے آگے ہے اور یہ جنوری سے ابتک 125 روپے کلو مہنگی ہو کر 260 روپے کلو ہو گئی ہے۔

ہول سیلرز اور دالوں کے درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں وافر مقدار میں دالوں کی خریداری اور پیدوار میں کمی کے سبب دالیں مہنگی ہوئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق موسمی تبدیلیوں اور مقامی سطح پر کسان کو فصل کی بہتر قیمت نہ ملنے کے سبب اسکی پیدوار میں کمی ہوئی ہے جبکہ ملک میں دالوں کی سالانہ کھپت 10 لاکھ ٹن ہے۔

Share this article

Leave a comment