Friday, 29 November 2024


پاکستان میں تحقیقی سہولتوں اور ماحول کا فقدان ہے،ڈاکٹر افضال حق

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) این۔ای۔ڈی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونی ورسٹی میں دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد مٹیریل اینڈپروسیس کے عنوان سے این۔ای۔ڈی آڈویٹوریم میں کیا گیا۔ جس میں ملیشیاء،آسٹریلیا، کینیڈا، شمالی کوریا سمیت 35 ممالک کے ریسرچرز نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ این۔ای۔ڈی ڈاکٹر افضال حق کا کہنا تھا کہ جامعہ این۔ای۔ڈی ، تحقیقی منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئی ہے تاکہ طلبہ و اساتذہ کوبہتر سے بہتر تحقیقی ماحول فراہم کیا جاسکے۔پاکستان میں تحقیقی سہولیات اور ماحول کا فقدان پایا جاتا ہے۔یہ کانفرنس تحقیقی ماحول پروان چڑھانے میں مددگار ثابت ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے ریسرچر کا پاکستان میں ایک چھت کے نیچے جمع ہونا ، خوش آئند عمل ہے۔اس طرز کی کانفرنس سے طلبہ اپنے ریسریج دیگر ممالک میں بھی شائع کرسکتے ھیں۔

Share this article

Leave a comment