Friday, 29 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


نہار منہ گاجر کا استعمال آنکھوں کیلئے فائدہ مند ہے،ماہرین

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر کااستعمال آنکھوں کیلئے انتہائی مفید ہے۔ امریکہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نہار منہ گاجر کا استعمال آنکھوں کیلئے فائدہ مند ہے کیونکہ گاجرمیں پروٹین معدنیات اور وٹامن وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گاجر میں کیروٹین نامی مادہ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں جا کر جگر کے ذریعے وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ جو آنکھوں کیلئے بے حد مفیدہے۔ گاجر کا استعمال بینائی تیز کرنے کی صلاحیت کے ساتھ کینسرسے بچاؤ میں مفید ہے۔

طبی ماہرین کی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کے گاجر کا روزانہ استعمال بڑی آنت کے کینسر، پھیپھڑوں کے کینسر اور چھاتی کے کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کے اثرات کو کم کرتا ہے۔

گاجر کے جوس کا باقاعدہ استعمال ناخن ،بال ، دانت اور ہڈیوں کے لئے انتہائی مفید ہے ۔ ماہرین کے مطابق روزانہ گاجر کا جوس پینے سے نہ صرف جگر کا نظام فعال ہوتا ہے بلکہ یہ کینسر کی رسولیوں کی افزائش روکنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Share this article

Leave a comment