Friday, 29 November 2024


پاکستان میں جذام کے خاتمے کیلئے کام کرنیوالی ڈاکٹر روتھ فاؤ کیلئے اعلیٰ جرمن اعزاز

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) پاکستان میں جذام کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کو جرمن حکومت نے اعلیٰ اعزاز اسٹافر میڈل سے نوازدیا۔ طلائی میڈل دینے کی تقریب کراچی میں جرمن قونصلیٹ میں ہوئی۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے ایک دو نہیں، زندگی کے 55 سال پاکستان میں جذام کے خاتمے کے لیے صرف کئے۔ جرمن حکومت نے اپنی شہری کی پاکستان میں خدمات کے اعتراف میں انہیں اعلیٰ ایوارڈ، اسٹافر میڈل سے نوازا۔جس کی تقریب کراچی میں جرمن قونصل خانے میں منعقد ہوئی۔

میری ایڈیلڈ لیپرسی سینٹر کی بانی،ڈاکٹر روتھ فاؤکہتی ہیں پاکستان کو چھوڑ نے کا سوچ بھی نہیں سکتی،جرمن قونصل جنرل رینر شمدشن نے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤپاک جرمن تعلقات میں برج کی حیثیت رکھتی ہیں۔

جرمنی میں غیر معمولی کارکرگی پر اہم شخصیات کواسٹافر میڈل دیاجاتا ہے جو چاندی سے بنا ہوتا ہے، لیکن روتھ فاؤکوخدمات پر خصوصی طور پر سونے سے بنا اسٹافر میڈل دیا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment