Friday, 29 November 2024


فیس بک میں دلچسپ اور نئی تبدیلی!

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)فیس بک نے حال ہی میں اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ایک اپ ڈیٹ کرتے ہوئے صارفین کو تصاویر ایڈٹ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ صارفین اب اپنی تصاویر کو فلٹرز کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں اسٹیکرز، رنگا رنگ تحاریر اور کراپ وغیرہ براہ راست کرسکیں گے، جیسے فوٹو شاپ میں کیا جاتا ہے۔ یہ فیچر ایک فوٹو شیئرنگ ایپ اسنیپ چیٹ کے ایڈیٹنگ آپشنز سے ملتا جلتا ہے جسے فیس بک نے 2014 میں خریدنے کی کوشش بھی کی تھی۔ اگر آپ اس فیچر کو آزمانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے فوٹو اپ لوڈ کریں اور پھر پبلش کرنے سے پہلے ماﺅس اس پر رکھیں تو دائیں جانب ایڈٹ کا ٹول بنا نظر آئے گا۔

Share this article

Leave a comment