Thursday, 28 November 2024


پاکستان میں کینو کی تجارت کو 40ارب روپے کا نقصان

ایمز ٹی وی (بزنس) گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں اور بیماریوں سے مقابلہ کرنے کی کمزور قوت کے سبب 40 ارب روپے کی کینو کی تجارت کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ رواں سیزن 50فیصد سے زائد پیداوار مختلف بیماریوں، وائرس اور موسمیاتی تغیر کا شکار ہوچکی ہے، کاشتکاروں، بیوپاریوں اور ایکسپورٹرز کو کینو کی پیداوار اور ایکسپورٹ کے لیے تاریخ کے بدترین سیزن کا سامنا ہے۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمدکے مطابق رواں سیزن میں کینو کی 16لاکھ 50ہزار ٹن پیداوار متوقع ہے تاہم سخت موسم اور بیماریوں کے باعث نہ صرف پیداوار بلکہ ایکسپورٹ میں بھی غیرمعمولی کمی کا خدشہ ہے۔ پاکستان سے کینو کی ایکسپورٹ یکم دسمبر سے شروع ہوچکی ہے تاہم قابل ایکسپورٹ سرپلس میں کمی کی وجہ سے برآمدی حجم میں گزشتہ سیزن کے آغاز کے لحاظ سے نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔

Share this article

Leave a comment